لائف اسٹائل

مومل شیخ کی تامل گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

مومل شیخ اور حسن رضوی نے اپنے انسٹاگرام پر ڈانس ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں کو گھر کی چھت کے اوپر تامل گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سینیئر اداکار جاوید شیخ کی صاحبزادی اداکارہ مومل شیخ کی جانب سے ساتھی آرٹسٹ حسن رضوی کے ساتھ تامل گانے ”آس کوڑا“ پر کی گئی ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی۔

مومل شیخ اور حسن رضوی نے اپنے انسٹاگرام پر ڈانس ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں کو گھر کی چھت کے اوپر تامل گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مومل شیخ نے ڈانس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اپنی ڈانس کو دیسی قرار دیا اور ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے دیگر سوشل میڈیا پیجز پر بھی شیئر کیا گیا۔

اداکارہ کی جانب سے تامل گانے پر بولڈ لباس میں ڈانس کرنے کو دیسی قرار دیے جانے پر صارفین نے ان سے اختلاف بھی کیا اور ساتھ ہی ان کی ڈانس پرفارمنس کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان سے سوال کیا کہ ان کا ڈانس کہاں سے اور کیسے دیسی ہے؟

اسی طرح کچھ صارفین نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت کے ہندووں اور پاکستان کے مسلمانوں میں کوئی فرق نہیں۔

کچھ افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ مومل شیخ کی ڈانس اچھی لیکن انہیں ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہیں کرنی چاہیے تھی۔

جہاں زیادہ تر صارفین نے ان کی ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی، وہیں شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی ڈانس کو سراہا۔

شوبز شخصیات نے مومل شیخ اور حسن رضوی کے انداز کی بھی تعریفیں کیں۔

مومل شیخ نے جس تامل گانے ”آس کوڑا“ پر ڈانس کی، اسے چند ماہ قبل آسٹریلوی نژاد تامل گلوکار نے ریلیز کیا تھا اور گانا دنیا بھر میں مقبول ہوا۔

گانے کو بھارتی میوزک یوٹیوب چینل پر اب تک 10 کروڑ بار کے قریب دیکھا جا چکا ہے جب کہ گانا یوٹیوب، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر بھی ٹرینڈنگ میں شامل رہا ہے۔

والدہ سے طلاق کے بعد والد میری ضد پر 26 سال بعد گھر واپس آئے، مومل شیخ

آج جس مقام پر ہوں اس میں والد یا فیملی کا کوئی کردار نہیں، مومل شیخ

اچھی لڑکی ہوں، اس لیے آج تک کوئی تنازع سامنے نہیں آیا، مومل شیخ