پاکستان

ضلع خیبر: وادی تیراہ میں مارے گئے 25 دہشت گردوں کی ویڈیو منظرِ عام

ویڈیو میں افغانستان سے دراندازی کرنے والے خوارج کو ہلاک ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، جاری آپریشنز میں اب تک 25 خوارج ہلاک، 11 زخمی ہوئے، سیکیورٹی ذرائع

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے دورانفتنتہ الخوارج کے ہلاک دہشت گردوں کی ویڈیو منظرِعام پر آ گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ویڈیو میں افغانستان سے دراندازی کرنے والے خوارج کو ہلاک ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، جاری آپریشنز میں اب تک 25 خوارج ہلاک، 11 زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں کامیاب آپریشن کے دوران 25 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرکےعلاقے تیراہ میں خفیہ اطلاعات پر یہ آپریشن کیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں خارجی سرغنہ ابوزر عرف صدام بھی شامل تھا۔

آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ آپریشن کے دوران 25 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا، اس دوران فتنہ خوارج کے 11 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔