پاکستان

وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب، رائٹ سائزنگ کے پہلے مرحلے کی سفارشات کی منظوری متوقع

وفاقی کابینہ 28 وفاقی ادارے بند کرنے کی سفارش کا جائرہ لے گی اور اجلاس میں ڈیڑھ لاکھ سرکاری اسامیاں ختم کرنے کی منظوری متوقع ہے، ذرائع

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا جس میں رائٹ سائزنگ کے پہلے مرحلے کی سفارشات کی منظوری اور وفاقی ادارے بند کرنے کی سفارش کا جائرہ لیا جائے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظور ی متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ 28 وفاقی ادارے بند کرنے کی سفارش کا جائرہ لے گی اور اجلاس میں ڈیڑھ لاکھ سرکاری اسامیاں ختم کرنے کی منظوری متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں حکومت کے کفایت شعاری کے اقدامات شامل ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایک لاکھ میٹرک ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کی منظوری بھی متوقع ہے۔

وفاقی کابینہ ’عزم استحکام‘ کے لیے 20 ارب روپے فوری جاری کرنے پر فیصلہ کرے گی، جبکہ اجلاس میں پی ڈبلیو ڈی سے متعلق معاملات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔