پاکستان

بجلی کے پری پیڈ میٹرز کا منصوبہ زیر غور ہے، وفاقی وزیر توانائی

کوشش ہے کہ بجلی چوری سےہونے والا نقصان گزشتہ سال سےکم ہو، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کے پری پیڈ میٹرز کا منصوبہ زیر غور ہے۔

ملتان میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جیسے فون میں پری پیڈ سسٹم ہوتا ہے، اسی طرح کا میٹر بھی ملنا چاہیے۔

اویس لغاری نے کہا کہ کوشش ہے کہ بجلی چوری سےہونے والا نقصان گزشتہ سال سےکم ہو، بجلی چوری قابل برداشت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کم کرنےکےلیےاقدامات کر رہے ہیں، بجلی صارفین کو سہولیتیں دینے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

وفاقی وزیر اویس لغاری کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، پاور سیکٹرکو درپیش مسائل حل کیےجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریلیف کو عام آدمی تک پہنچایاجائےگا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں، 45 ارب کا ریلیف ہرصارف تک پہنچایا جائے گا۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ کیپسٹی پیمنٹ روپے کی قدر کم ہونے سے دگنی ہوگئی، ایک سال میں بجلی کی قیمتیں کافی حدتک کم ہوجائیں گی۔

وفاقی وزیر توانانی نے کہا کہ ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں سندھ اور بلوچستان کی کمپنیز کا دورہ ہوگا۔