پاکستان

حکومت سندھ کا 26 اگست کو اسکولوں میں تعطیل کا اعلان

محکمہ تعلیم سندھ نے چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر پیر کو صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

حکومت سندھ نے چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر صوبے بھر کے اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسکولوں میں تعطیل صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر پیر 26 اگست کو صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں تعطیل دی ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے چہلم کی مناسبت سے چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

چہلم امام حسین کے موقع پر ملک بھر میں مختلف مقامات پر جلوس اور مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے اور حکومت کی جانب سے اس حوالے سے سیکیورٹی کے خصوصی انتطامات کیے جاتے ہیں۔