لائف اسٹائل

حافظ قرآن ہوں، لائبہ خان کا انکشاف

محض جب 7 سال کی تھیں، تب میں نے قرآن کو حفظ کرنا شروع کیا اور 9 سال کی عمر میں دو سال کے اندر پوری مقدس کتاب حفظ کی، اداکارہ

ابھرتی ہوئی اداکارہ لائبہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ حافظ قرآن ہیں اور انہوں نے محض دو سال میں قرآن کو حفظ کیا تھا۔

اداکارہ کی پرانی ویڈیو کلپ وائرل ہوگئی، جس میں وہ اپنی ذہانت سے متعلق بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ بچپن میں ناسمجھی کی وجہ سے وہ حفظ قرآن نہیں کرنا چاہتی تھیں، انہیں سمجھ نہیں تھی۔

ان کے مطابق ان کے والدین کی شدید خواہش تھی کہ وہ قرآن حفظ کریں اور ان کی والدہ کی سب سے بڑی خواہش ہی یہی تھی، اس لیے انہیں قرآن حفظ کروایا گیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ محض جب 7 سال کی تھیں، تب انہوں نے قرآن کو حفظ کرنا شروع کیا اور 9 سال کی عمر میں دو سال کے اندر پوری مقدس کتاب حفظ کرلی۔

ان کی وائرل ہونے والی مذکورہ ویڈیو ان کے پرانے انٹرویو کی ہے، جس میں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی تھی۔

اداکارہ نے فوشیا میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کے والد نہیں چاہتے تھے کہ وہ اداکاری کریں اور انہیں بھی شوق نہیں تھا جب کہ شروع میں وہ بے دلی سے اداکاری کرتی رہی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ 10 سال کی عمر میں انہوں نے آٹھویں کلاس میں داخلہ لیا اور میٹرک کے امتحانات دینے سے قبل ہی انہوں نے اداکاری شروع کردی تھی۔

لائبہ خان کے مطابق انہوں نے کورونا آنے سے قبل انٹرمیڈیئیٹ تک تعلیم حاصل کی تھی، جس کے بعد وبا پھیل گئی اور وہ یونیورسٹی میں داخلہ نہ لے سکیں لیکن وہ جلد ہی یونیورسٹی میں داخلہ لیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا کوئی بھائی نہیں، ان سے بڑی بہن ایمان خان بھی اداکاری کرتی ہیں۔

لائبہ خان نے بتایا تھا کہ اگر وہ پہلے تعلیم حاصل نہ کرسکیں تو شادی کے بعد لازمی کریں گی اور انہوں نے پہلے ہی سوچ رکھا ہے کہ کچھ عرصے تک کام کرنے کے بعد وہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس: آمنہ عروج کے پولیس پر تشدد کے الزامات

شادی کے 23 سال بعد شوہر نے دوسری شادی کرکے حیران کردیا، عصمت زیدی

شوٹنگ کے دوران صنم سعید کو گالوں پر اصلی تھپڑ دے مارا تھا، جنید خان