لائف اسٹائل

فیکٹ چیک: شریاس تالپڑے کی موت کی خبر جھوٹی ہے

شریاس تالپڑے نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی موت کی خبروں پر شدید رد عمل دیتا ہوئے اس طرح کے بھیانک مذاق کرنے والوں پر بھی اظہار برہمی کیا۔

بولی وڈ کے معروف کامیڈین اور سائیڈ ہیرو شریاس تالپڑے نے اپنی موت کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔

شریاس تالپڑے نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی موت کی خبروں پر شدید رد عمل دیتا ہوئے اس طرح کے بھیانک مذاق کرنے والوں پر بھی اظہار برہمی کیا۔

اداکار نے لکھا کہ وہ اپنی موت کی جعلی خبر کے اسکرین شاٹس اور میمز سے واقف ہیں لیکن ایسا مذاق کرنے والوں کو دوسری کی زندگی اور صحت کو داؤ پر نہیں لگانا چاہیے۔

شریاس تالپڑے نے لکھا کہ مذاق کرنے والوں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ کسی کی بھی موت کی جعلی خبریں پھیلانے سے ان کے اہل خانہ پریشان ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ان کی کم سن بیٹی ان کی صحت اور زندگی سے متعلق خبریں سن کر پریشان ہوجاتی ہیں، لوگوں کا ان کا ہی خیال رکھنا چاہیے۔

شریاس تالپڑے کے مطابق گزشتہ برس جب انہیں ہارٹ اٹیک ہوا تھا، تب سے ان کی بیٹی سہمی ہوئی ہیں، وہ اسکول جاتے ہوئے بھی گھبراتی ہیں، انہیں اپنے والد کی صحت کی پریشانی لاحق رہتی ہے۔

شریاس تالپڑے کی وضاحت سے قبل فیس بک اور انسٹاگرام پر ان کی موت کے حوالے سے مزاحیہ میمز شیئر کی گئی تھیں، جن میں ان کے شریر کی شانتی کی دعا کرتے ہوئے ان کی اداکاری کو سراہا گیا تھا۔

شریاس تالپڑے کی موت کی خبر کا جھوٹا اسکرین شاٹ وائرل ہوگیا تھا اور بہت سارے بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے اسکرین شاٹ کو سچ سمجھ کر اداکار کی موت پر اظہار افسوس بھی کیا تھا۔

شریاس تالپڑے کی موت کی جھوٹی خبریں ایسے وقت میں پھیلی ہیں، جب کہ حال ہی میں وہ اپنی آنے والی بائیوگرافیکل فلم ”ایمرجنسی“ کے ٹریلر میں کنگنا رناوٹ اور انوپم کھیر سمیت دیگر اداکاروں کے ہمراہ تقریبات میں شریک ہوئے تھے۔

شریاس تالپڑے کو دسمبر 2023 میں ہارٹ اٹیک ہوا تھا، جس پر وہ کچھ وقت کے لیے بے ہوش بھی ہوگئے تھے جب کہ وہ کئی دن تک ہسپتال میں زیر علاج بھی رہے تھے۔

بعد ازاں انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ چند منٹ تک ان کی طبعی موت ہوچکی تھی لیکن قدرت نے انہیں زندگی عطا کی۔

طبی لحاظ سے میری موت ہوچکی تھی، شریاس تالپڑے

بولی وڈ اداکار شریاس تالپڑے کو دل کا دورہ، مداح پریشان

مقبول فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں کام کرنےوالے نامور اداکار نتیش پانڈے چل بسے