پاکستان

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کم سے کم وقت میں مکمل کی جائے، عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان اور وزیر توانائی اویس لغاری کی زیر صدارت اجلاس میں ڈسکوزکی نجکاری کےتمام مراحل قوانین وضوابط کےمطابق جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو مرحلہ وارپرائیویٹائز کیاجارہاہے، اس عمل کو شفاف بنانے کے لیے تکنیکی پہلوؤں کو مد نظررکھا جائے اور اسےکم سےکم وقت میں مکمل کیاجائے۔

وفاقی وزیرعبدالعلیم خان اور اویس لغاری کی زیر صدارت بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری پر اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو مرحلہ وارپرائیویٹائز کیاجارہاہے۔

انھوں نے ہدایت کی کہ نجکاری کو شفاف بنانے کے لیے تکنیکی پہلوؤں کو مد نظر رکھا جائے، جہاں ممکن ہو وہاں نجکاری کےعمل کو کم سےکم وقت میں مکمل کیاجائے۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ہدایت کی کہ ڈسکوز کی پرائیوٹائزیشن کے لیے اداروں کے ضروری امور جلد نمٹا لیے جائیں، ڈسکوز کی تفصیلات اور ڈیٹا تک دلچسپی رکھنے والے اداروں کی رسائی یقینی بنائیں۔

اجلاس میں ڈسکوزکی نجکاری کےتمام مراحل قوانین وضوابط کےمطابق جلدازجلدمکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

دوسری جانب ڈان نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے ابتدائی امور کو حتمی شکل دے دی گئی جب کہ ڈسکوز کی نجکاری سے متعلق عالمی میڈیا میں 17 اگست کو اشتہارات جاری ہو گئے۔