پاکستان

ڈپٹی کمشنر پنجگور کا قتل، غفلت برتنے پر ایس ایچ او سمیت 4 لیویز اہلکار برطرف

برطرف اہلکاروں میں ایس ایچ او اویس خان، سپاہی اعجاز احمد، شعیب احمد اور عبدالظاہر شامل ہیں، نوٹی فکیشن

ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کے قتل کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آگئی اور ڈائریکٹر جنرل لیویز نے فرائض میں غفلت پر ایس ایچ او سمیت 4 اہلکاروں کو برطرف کردیا۔

اہلکاروں کی برطرفی کے نوٹی فکیشن کے مطابق تمام اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

برطرف اہلکاروں میں ایس ایچ او اویس خان، سپاہی اعجاز احمد، شعیب احمد اور عبدالظاہر شامل ہیں۔

تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تمام اہلکاروں کو سزا بھی دی جاسکتی ہے۔

کارروائی بلوچستان حکومت کی ہدایت پر کی جارہی ہے۔ واقعے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اور دیگر اہلکاروں کو بھی برطرف کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ 12 اگست کو بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔

نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ضلعی چیئرمین پنجگور اور رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ کے بھائی عبدالمالک بھی زخمی ہوئے تھے۔