پاکستان

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز نے خوارجیوں کے ایک گروپ کی پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، آئی ایس پی آر

باجوڑ میں خوارجیوں کے ایک گروپ کی پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا، آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں پاک فوج کے 3 جوان بھی شہید ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر خارجی دہشت گردوں کی پاکستان میں داخلے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ خارجی دہشت گردوں نے 18 سے 19 اگست کی رات کو پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے خارجی دہشت گردوں کی در اندازی کو باجوڑ میں ناکام بنایا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ کارروائی کے دوران 4 خوارجی زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ خوارجیوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 بہادر جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہے۔

صدر مملکت کا جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

صدر مملکت آصف علی زرداری نے باجوڑ میں پاک فوج کے 3 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان کے جذبہ حب الوطنی اور ایثار کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

صدر مملکت نے دفاع وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ شہدا قوم کا فخر ہے، پوری قوم احسان مند رہے گی۔

سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، چار دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں کے لیے ’مفتی‘ یا ’حافظ‘ جیسے الفاظ استعمال نہیں کیے جائیں گے، وزارت داخلہ