پاکستان

پی آئی اے کا کراچی سے جدہ اور مدینہ کیلئے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان

کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لیے یکطرفہ کرایہ 56 ہزار بشمول ٹیکس کر دیا گیا ہے، ترجمان پی آئی اے

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لیے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لیے یکطرفہ کرایہ 56 ہزار بشمول ٹیکس کر دیا گیا ہے۔

کراچی سے جدہ اور مدینہ کا دو طرفہ کرایہ 88 ہزار بشمول ٹیکس کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ رعائتی کرایوں کے ٹکٹ 31 اگست 2024 تک جاری کرائے جا سکیں گے اور ان پر 30 ستمبر 2024 تک سفر کیا جا سکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ رعائتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔