پاکستان

اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کا احتجاج ختم

مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سگنل توڑ دیے جس پر پولیس نے ان پر شیلنگ کی، پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ اور لاٹھیوں سے حملہ بھی کیا گیا۔

اسلام آباد کے ڈی چوک پر جاری مذہبی جماعتوں کے کارکنان کا احتجاج ختم ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ڈی چوک پر مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کا احتجاج جاری تھا کہ اس دوران مظاہرین مشتعل ہوگئے اور سپریم کورٹ کی جانب بڑھنے لگے۔

مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سگنل توڑ دیے جس پر پولیس نے ان پر شیلنگ کی، جبکہ مظاہرین نے بھی پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ اور لاٹھیوں سے حملہ کیا۔

مظاہرین ڈی چوک کا گیٹ زبردستی کھلوا کر ریڈ زون کی جانب روانہ ہوگئے اور مشتعل کارکنوں نے ڈی چوک سے رکاوٹیں بھی ہٹا دیں۔

بعد ازاں اسلام آباد میں ڈی چوک پر مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کا احتجاج ختم ہوگیا۔