لائف اسٹائل

کیا مہوش حیات ’ایملی ان پیرس‘ میں جلوہ گر ہوں گی؟

نیٹ فلیکس کی سیریز کے چوتھے سیزن کا آغاز 15 اگست سے ہوچکا اور اس کی آخری قسط آئندہ ماہ ستمبر میں ریلیز کی جائے گی۔

اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے مقبول نیٹ فلیکس سیریز ’ایملی ان پیرس‘ کے مرکزی اداکار اور پروڈیوسر کے ساتھ تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد چہ مگوئیاں ہیں کہ اداکارہ نیٹ فلیکس سیریز میں جلوہ گر ہوں گی۔

نیٹ فلیکس کی سیریز کے چوتھے سیزن کا آغاز 15 اگست سے ہوچکا اور اس کی آخری قسط آئندہ ماہ ستمبر میں ریلیز کی جائے گی۔

’ایملی ان پیرس‘ کے جاری کیے گئے ٹریلر میں مہوش حیات کی جھلک نہیں دکھائی گئی تھی، تاہم اداکارہ کی جانب سے سیریز کی ٹیم کے ہمراہ تصاویر شیئر کیے جانے پر چہ مگوئیاں ہیں کہ وہ بھی ڈرامے میں نظر آئیں گی۔

مہوش حیات نے ایملی ان پیرس کی ریلیز کے موقع پر انسٹاگرام پر اداکار لوکاس براوو اور پروڈیوسر اسٹیفن برائون کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ ویب سیریز کے چوتھے سیزن کی ریلیز پر بہت خوش ہیں۔

انہوں نے اداکار اور پروڈیوسر کے ساتھ گزرے وقت پر خوشی کا اظہار بھی کیا اور انہوں نے ”ایملی ان پیرس“ کی ریلیز پر بھی خوشی ظاہر کی، جس سے صارفین نے اندازہ لگایا کہ شاید اداکارہ بھی سیریز میں دکھائی دیں گی۔

اگرچہ اداکارہ نے سیریز میں نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق کچھ نہیں بتایا، تاہم ان کی تصایر پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ایملی ان پیرس کے چوتھے سیزن کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، جس میں وہ مہوش حیات کو لوکاس براوو کے ہمراہ دیکھیں گے۔

زیادہ تر صارفین نے مہوش حیات اور فرانسیسی اداکار کی جوڑی کو سراہا اور یہ بھی لکھا کہ دونوں ہم شکل نظر آ رہے ہیں۔

یہ واضح نہیں ہے کہ مہوش حیات ایملی ان پیرس میں دکھائی دیں گی یا نہیں؟ تاہم شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ اداکارہ ویب سیریز میں مختصر کردار میں دکھائی دیں گی۔

مہوش حیات کا پاکستانی فلموں کی خاطر بولی وڈ آفرز ٹھکرانے کا دعویٰ

مرد ڈر کے مارے مجھ سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش ہی نہیں کرتے، مہوش حیات

لڑکی 30 سال تک شادی کے بغیر بھی خوش رہ سکتی ہے، مہوش حیات