پاکستان

بلوچستان: دالبندین میں بجلی کے کھمبوں سے لٹکی 5 لاشیں برآمد

پانچوں افراد کو گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے متصل آبادی والے علاقے میں بجلی کے کھمبوں سے باندھنے کے بعد گولیاں مارکر قتل کیا گیا، لیویز ذرائع

بلوچستان کے ضلع چاغی کے شہر دالبندین میں بجلی کے کھمبوں سے لٹکی 5 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ لاشوں کو سول ہسپتال دالبندین منتقل کردیا گیا، بجلی کے کھمبوں سے لٹکی لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

لیویز ذرائع نے بتایا کہ پانچوں افراد کو گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے متصل آبادی والے علاقے میں بجلی کے کھمبوں سے باندھا گیا تھا، تمام افراد کو گولیاں مارکر قتل کیا گیا۔

لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے لاشوں کو سول ہسپتال دالبندین منتقل کیا۔

بلوچستان پولیس نے 5 افراد کی لا شیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔