دنیا

عراق سے امریکی زیر قیادت اتحادی مشن کا انخلا روک دیا گیا

امریکا کی زیر قیادت اتحاد کے مشن کے اختتام کی تاریخ کا اعلان 'تازہ ترین پیش رفت' کے باعث مؤخر کر دیا گیا ہے، عراقی وزارت خارجہ
| Welcome

بغداد کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کی زیر قیادت اتحادی مشن کا عراق سے جانے کی تاریخ کا اعلان ’تازہ ترین پیش رفت‘ کے باعث مؤخر کر دیا گیا ہے، تاہم اس کی وضاحت نہیں کی گئی۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزارت خارجہ نے بتایا کہ دونوں ممالک کے حکام پر مشتمل امریکی-عراقی’ہائر ملٹری کمیشن’ نےفوجی مقامات سے مشیروں کو واپس بلانے کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق میں اتحاد کی موجودگی ختم کرنے کے معاہدے تک پہنچنے سے قبل صرف اعلان کی تاریخ پر اتفاق، نقل و حمل کے پہلوؤں اور دیگر تفصیلات پر اتفاق باقی رہ گیا۔

وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ اتحاد کے جانے کی تاریخ کا اعلان اگلے ماہ کے اوائل میں متوقع ہے۔