پاکستان

پاکستان کا قرض 8ہزار ارب روپے اضافے کے بعد 84 ہزار 907 ارب روپے تک پہنچ گیا

جون 2023 تک ملک کے قرضے اور واجبات 76ہزار 512ارب روپے تھے تاہم گزشتہ مالی سال کے دوران اس میں 8 ہزار 395 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
Welcome

پاکستان پر قرضوں کے سارے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے جہاں ایک سال میں قرض آٹھ ہزار 395 ارب روپے کے اضافے کے بعد 84 ہزار 907 ارب روپے تک پہنچ گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک نے جون 2024 تک ملکی قرضوں اور واجبات کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ملک کے قرض اور واجبات 84 ہزار 907ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

گزشتہ ایک سال کے دوران قرضوں اور واجبات میں 8 ہزار 395 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

مالی سال 2024 کے اختتام پر مقامی قرضے 47ہزار 160ارب روپے اور غیرملکی قرضے 37ہزار ارب روپے سے زائد رہے۔

گزشتہ مالی سال کےاختتام تک واجبات 4ہزار 644ارب روپے تھے لیکن جون 2024 تک قرض اور واجبات جی ڈی پی کا 80.1 فیصد تھے۔

جون 2023 تک ملک کے قرضے اور واجبات 76ہزار 512 ارب روپے تھے۔