کوئٹہ: دو دستی بم حملوں میں ایک شخص جاں بحق، 11 افراد زخمی
دونوں دستی بم حملے ریلوے اسٹیشن کے قریب دو مختلف مقامات پر ہوئے۔
کوئٹہ میں دو دستی بم حملوں میں ایک شخص جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق دونوں دستی بم حملے ریلوے اسٹیشن کے قریب دو مختلف مقامات پر ہوئے۔
پہلا دھماکا زرغون روڈ پر جبکہ دوسرا ریلوے اسٹیشن پُل کے قریب ہوا۔
تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔