پاکستان

اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سے مبینہ زیادتی، نشاندہی پر ملزم گرفتار

خاتون کی نشاندہی پر پولیس نے تمیز الدین کو گھر سے گرفتار کر لیا، ملزم نے اعتراف جرم کے بجائے خاتون کو ذہنی مریضہ قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں آبپارہ پولیس نے خاتون کی نشاندہی پر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ دوران تفتیش غیر ملکی خاتون سلوائی اسٹینا نے بتایا کہ اس کے ہاتھ باندھنے والا شخص تمیز الدین ہے اور خاتون کی نشاندہی پر پولیس نے تمیز الدین کو گھر سے گرفتار کر لیا۔

تاہم تمیز الدین کے مطابق غیر ملکی خاتون ذہنی مریضہ ہے اور اس کے پاس اپنے شناختی کاغذات اور سفری دستاویزات موجود نہیں ہیں۔

آبپارہ پولیس خاتون کے کاغذات کے لیے ایک بار پھر تمیز الدین کے گھر کی تلاشی لے گی۔

پولیس نے میڈیکل چیک اپ کے لیے تمیز الدین کو بھی پولی کلینک بھجوا دیا۔