بھارت: مور کا سالن بنانے، کھانے کی ویڈیو وائرل، سخت تنقید کے بعد یوٹیوبر گرفتار
بھارتی ریاست تلنگانہ کے سرسلہ ضلع سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر کو اتوار کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب ’مور کا سالن‘ بنانے اور کھانے کی ان کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی نشریاتی ادارے نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا تھا، جس میں لوگوں نے یوٹیوبر کودم پرانےکمار پر غیر قانونی جنگلی حیات کے استعمال کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا تھا، کودم پرانے کمار پر اب وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
وائلڈ لائف پروٹیکشن1972 ایکٹ کی دفعہ 51 کے سیکسن (ون اے) کے تحتبھارت کے قومی پرندے مور کا شکار کرنے اور اسے مارنے پر سخت پابندی عائد ہے۔
’ٹریڈشنل پی کوک کری‘ کے عنوان سے منسوب متنازع ویڈیو کو یوٹیوبر کودم پرانے کمار کے چینل سے ہٹا دیا گیا ہے۔
مزید آزاں, محمکہ جنگلات نے یوٹیوبر کو حراست میں لیتے ہوئے اس علاقے کا معائنہ کیا جہاں پر یوٹیوبر نے مور کا سالن اور اس کی ویڈیو شوٹ کی تھی۔
محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے کودم پرانےکمار کے خون کے ٹیسٹ اور ’کری‘ کے کچھ نمونوں کو جمع کرکے ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا ہے۔
پولیس کے مطابق اگر ٹیسٹ میں مور کے گوشت کی تصدیق ہوئی تو مزید کاروائی کی جائے گی، جبکہ حکام ویڈیو کےمستند ہونےکے حوالے سے تصدیق کررہے ہیں۔
سرسلہ کے پولیس سپری ڈینڈینٹ اکھیل مہاجن کا کہنا تھا کہ متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرلیا گیا ہے اور ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور ایسے کام کرنے والے دوسرے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔