پاکستان

محسن نقوی سے جمعیت علمائے پاکستان کے سیکریٹری جنرل اویس نورانی کی ملاقات

مثبت سوچ اور اتفاق سے ملک کو بھنور سے نکالنا ہے، آج وطن عزیز کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے، وزیر داخلہ

وزیرداخلہ محسن نقوی سے جمعیت علمائے پاکستان کے سیکریٹری جنرل اویس نورانی نے ملاقات کی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور بین المسالک اتحاد و اتفاق پر بھی بات چیت کی گئی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے پاکستان نے ہمیشہ پاکستان کی بات کی ہے، پاکستان کی خاطر سب کو ایک ہو کر آگے بڑھنا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مثبت سوچ اور اتفاق سے ملک کو بھنور سے نکالنا ہے، آج وطن عزیز کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے، ہم نے اس کو مواقع بدلنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر اویس نورانی کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے سفر میں آپ کے ساتھ ہیں۔