لائف اسٹائل

عمر سے متعلق سوال پوچھنے پر زویا ناصر کے برہم ہونے کی ویڈیو وائرل

مداح نے ان سے ان کی عمر پوچھتے ہوئے انہیں کہا کہ وہ 46 برس کی لگتی ہیں، جس پر زویا ناصر نے انہیں کرارا جواب دیا۔

ماڈل و اداکارہ زویا ناصر کی جانب سے عمر پوچھنے سے متعلق صارف پر برہم ہونے کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

زویا ناصر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے، جہاں ان سے کیریئر، خوبصورتی اور فٹنیس سمیت ان کی عمر سے متعلق بھی پوچھا گیا۔

سوالوں کے دوران ایک مداح نے ان سے ان کی عمر پوچھتے ہوئے ان کی عمر سے متعلق اندازہ بھی لگایا، جس پر اداکارہ برہم ہوگئیں اور ان کی جانب سے ناراض ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

مداح نے ان سے ان کی عمر پوچھتے ہوئے انہیں کہا کہ وہ 46 برس کی لگتی ہیں، جس پر زویا ناصر نے انہیں کرارا جواب دیا۔

زویا ناصر نے اپنی عمر سے متعلق تُکے لگانے والےصارف پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انہیں کہا کہ انہوں نے نے انہیں 46 سال کا کیوں کہا؟ جب کہ وہ تاحال 35 سال کی بھی نہیں ہوئیں؟

انہوں نے سخت لہجے میں سوال کرنے والے شخص کو کہا کہ وہ اس طرح ان کی عمر میں سے متعلق اندازے کیوں لگا رہے ہیں؟

زویا ناصر کی جانب سے مداح پر ناراض ہونے کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے اور لکھا کہ وہ بظاہر 46 کی ہی لگتی ہیں، اس لیے ہر کوئی انہیں ایسا ہی کہتا ہے۔

بعض لوگوں نے کمنٹ کیے کہ کیوں کہ اداکارہ نے متعدد سرجریز کرا رکھی ہیں، اس لیے ہر کسی کو وہ زائد العمر لگتی ہیں۔

کچھ افراد نے اداکارہ کے بات کرنے پر بھی تبصرے کیے اور لکھا کہ وہ نشے میں بول رہی ہیں یا ان کے منہ میں پان ہے جب کہ دیگر صارفین نے انہیں جواب دیا کہ اگر وہ 46 سال کی بھی ہیں تو اس میں برا منانے والی کوئی بات نہیں، ایک دن ہر کسی نے بوڑھا ہونا ہے۔

زویا ناصر کا اپنی موت کی افواہوں پر ردعمل

والدہ تین بار موٹر وے سے اغوا ہو چکی ہیں، زویا ناصر

زویا ناصر نے مسلمان ہونے والے جرمن یوٹیوبر سے منگنی ختم کردی