پاکستان

کراچی: بچے سے زیادتی ثابت ہونے پر مجرم کو 7 سال قید کی سزا

بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ ملزم نے اس سے دودھ منگوایا، جس کے بعد ملزم اسے گھر کے اندر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، استغاثہ

کراچی کی ماتحت عدالت نے بچے سے جنسی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر مجرم سیف اللہ عرف قاری کو 7 سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے ملزم پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

استغاثہ کے مطابق بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ ملزم نے اس سے دودھ منگوایا، جس کے بعد ملزم اسے گھر کے اندر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

دو دن بعد بچے کی طبیعت خراب ہونے پر چیک کرایا تو معلوم ہوا اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ متاثرہ بچے کے بیان میں تضادات نہیں ہیں جبکہ میڈیکل رپورٹ سے بھی زیادتی کی تصدیق ہو رہی ہے۔

عدالت نے کہا کہ استغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی ہے لہٰذا سیف اللہ کو 7 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔

عدالت نے ملزم پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔