لائف اسٹائل

سائیکالوجیکل تھرلر فلم ’لیچ‘ ریلیز کے لیے تیار

فلم میں نوید رضا مثبت کردار میں دکھائی دیں گے، وہیں مہسم رضا فلم کے منفی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
Welcome

سائیکالوجیکل تھرلر فلم ”لیچ“ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 9 اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کی ٹیم کے مطابق ”لیچ“ کو پاکستان کے علاوہ امریکا، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ریئل اسٹیٹ کے گورکھ دھندے سمیت دیگر شعبوں سے منسلک افراد کے لرزہ خیز قتل کے واقعات کے گرد گھومتی کہانی پر بنائی گئی فلم میں نوید رضا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

جہاں فلم میں نوید رضا مثبت کردار میں دکھائی دیں گے، وہیں مہسم رضا فلم کے منفی مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے جو کہ ممکنہ طور پر سائیکالوجیکل مسائل میں گھرے شخص ہوتے ہیں۔

فلم میں عدیلا سلیم اور فہیمہ اعوان سمیت دیگر اداکاروں نے بھی مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

فلم کی زیادہ تر شوٹنگ کراچی میں ہی کی گئی اور اس کے ٹریلر میں بھی کراچی کے مناظر اور وہاں رئیل اسٹیٹ کے بڑھتے کاروبار اور ان کی وجہ سے ہوتی دشمنیوں کو بھی دکھایا گیا تھا۔

”لیچ“ کی ہدایات شہباز ملک نے دی ہیں جب کہ اس کی کہانی تنویر احمد نے لکھی ہے اور اسے 9 اگست کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ یوم آزادی کی چھٹی کی وجہ سے فلم پہلے ہفتے اچھی کمائی کرنے میں کامیاب جائے گی جب کہ اس کے مد مقابل کوئی دوسری مقامی فلم بھی ریلیز نہیں ہو رہی۔

میرے لباس اور ٹانگیں دکھانے پر شوہر کو مسئلہ نہیں، پاکستانیوں کا دماغ خراب ہوجاتا ہے، اشنا شاہ

شادی سے قبل شوہر کو بھائی سمجھ کر دوسری لڑکیوں سے شادی کا مشورہ دیا، صبور علی

’برزخ‘ کو مکمل دیکھنے کے بعد تنقید کرنے والوں کو کہانی سمجھ آئے گی، صنم سعید