پاکستان

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے نامناسب رویے پر سینیٹر عرفان صدیقی کمیٹی سے مستعفی

مسلم لیگ(نٌ) سے تعلق رکھنے والی کمیٹی کی چیئرمین نے کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں عرفان صدیقی کو بات کرنے سے روک دیا تھا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کی چئیرپرسن بشریٰ انجم بٹ کے نامناسب رویے پر مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے گزشتہ اجلاس میں چیئرپرسن بشریٰ انجم نے عرفان صدیقی کو بات کرنے سے روک دیا تھا۔

کمیٹی کے اجلاس میں ممبران نے چیئرپرسن بشری انجم بٹ سے عرفان صدیقی سے معذرت کرنے کا کہا تھا۔

اراکین کے اصرار پر بشریٰ انجم بٹ نے معذرت کر لی تھی جسے عرفان صدیقی نے قبول کر لیا تھا۔

عرفان صدیقی مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر ہیں جبکہ بشریٰ انجم بٹ مسلم لیگ(ن) کی سینیٹر ہیں۔