پاکستان

نیپرا نے بجلی 2 روپے 53 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، صارفین سے اضافی وصولیاں اگست کے بلز میں کی جائیں گی، نوٹیفکیشن

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق نیپرا نے نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست قبول کرتے ہوئے دو روپے 53 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کر دی۔

نیپرا سے جاری اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا اور اس مد میں صارفین سے اضافی وصولیاں اگست کے بلز میں کی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کی تھی جس پر نیپرا نے 31 جولائی کو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا-