دریائے چناب، راوی سے منسلک ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے
بارشوں کے باعث دریاؤں، ڈیمز اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے، ترجمان صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی
ترجمان صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ دریائے چناب اور راوی سے منسلک ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کے امکانات ہیں۔
مزید کہا کہ بارشوں کے باعث دریاؤں، ڈیمز اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے، دریائے سندھ میں نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال آئند چند روز تک برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال بارے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، دریائے چناب اور راوی سے منسلک ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سیالکوٹ نالہ ایک میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔