کھیل

پیرس اولمپکس: بھارت کو شکست، جرمنی ہاکی فائنل میں نیدرلینڈز سے ٹکرائے گا

پیرس اولمپکس 2024 میں سیمی فائنل میں جرمنی نے بھارت کو 2-3 سے شکست دی۔

پیرس اولمپکس 2024 میں نیدرلینڈ مینز ہاکی کے فائنل میں ورلڈ چیمپئن جرمنی سے کا سامنا کرے گی، دونوں ٹیموں نے اپنے اپنے میچز میں مختلف ریکارڈ کے ساتھ فتح حاصل کی۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق سیمی فائنل میں جرمنی نے بھارت کو 2-3 سے شکست دی، مارکو ملتکاؤ نے بھارتی گول کیپر پی آر سیجیش کے اوپر سے بال پھینک کر گول کیا، جب کھیل ختم ہونے میں 6 منٹ باقی تھے۔

جرمنی آخری بار لندن میں 2012 میں فائنل تک پہنچا تھا، جہاں اس نے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا تھا، جبکہ اب اسے فائنل میں نیدرلینڈز کے خلاف کھیلنا ہے، جنہوں نے ناک آؤٹ مرحلے کے دونوں میچوں میں ایک بھی گول نہیں کیا۔

دوسری جانب بھارت، جس نے ٹوکیو میں جرمنی کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی، 1980 سے اب تک بھارت سونا کا تمغہ حاصل کرنے کی جستجو میں ہے، اسے اب مزید 4 سال کا انتظار کرنا پڑے گا۔

لندن 2012 کے بعد سے نیدرلینڈ اپنا پہلا اولمپک فائنل کھیلنے جا رہا ہے، نیدرلینڈز 24 سال بعد سونے کا تمغہ حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

دوسری جانب، اسپین جو کہ پول اے کے میچ میں نیدرلینڈز سے 5 کے مقابلے میں 3 سے شکست کھا چکا ہے، اسے 2008 میں کانسی کا تمغہ ملنے کے بعد اب پہلا چانس ملنے جا رہا ہے۔

نیدرلینڈز کے دفاعی کھلاڑی جیپ جانسن نے 12 ویں منٹ میں تبدیل شدہ پنالٹی اسٹروک کے ساتھ گول کا آغاز کیا۔

کپتان تھیری برنکمین نے پیرس گیمز کے اپنے پہلے گول کے لیے اسپین کے دفاعی کھلاڑی اگناسیو روڈریگیز کی ہاکی اسٹک پر ریباؤنڈ کرنے اور گیند کو سرکل میں پھینکنے کے بعد 20 ویں منٹ میں دوسرا گول حاصل کیا۔

تیسرے کوارٹر کے ابتدائی منٹوں میں اسکورنگ کا سلسلہ جاری رہا، جب فارورڈر تھیجس وین ڈیم نے تیسرا گول کر دیا۔

50 ویں منٹ میں نیدرلینڈز کی ٹیم کے ڈوکو ٹیلگن کیمپ نے ٹیم کا چوتھا گول اسکور کیا۔