پاکستان

خیبر پختونخوا کابینہ نے ارکان کو ملنے والی سبسڈی 70ہزار سے بڑھا کر 2لاکھ روپے کردی

خیبر پختونخوا کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے، ہاؤس سبسڈی سرکاری رہائش نہ ملنے والے کابینہ اراکین کو دی جائے گی۔

خیبر پختونخوا کی کابینہ نے ارکان کو ملنے والی سبسڈی 70 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ کرنے کی مںظوری دے دی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں کابینہ ارکان کی رہائش اور سبسڈی کے حوالے سے اہم فیصلے لیے گئے۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ ارکان کی ہاؤس سبسڈی کی رقم 70 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کرنے کی منظوری دے دی۔

ہاؤس سبسڈی سرکاری رہائش نہ ملنے والے کابینہ اراکین کو دی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رقم سبسڈی سے تجاوز کرنے کی صورت میں کابینہ کے ارکان بجلی اور یوٹیلیٹی کے بلز خود ادا کریں گے۔