پاکستان

عمر ایوب کی کامیابی کیخلاف درخواست: ڈی آر او کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو ارسال

ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 3 رکنی کمیشن نے قائد حزب اختلاف کی کامیابی کے خلاف بابر نواز کی درخواست پر سماعت کی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی کامیابی کے خلاف بابر نواز کی درخواست پر سماعت کے دوران ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر (ڈی آر او) نے اپنی رپورٹ انتخابی نگران ادارے کو ارسال کردی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے درخواست پر سماعت کی۔

عمر ایوب کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ معاملہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے، الیکشن کمیشن ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرے۔

انہوں نے استدلال کیا کہ ہائی کورٹ میں کیس پر 26 اگست کو سماعت ہے، اس کے بعد کی تاریخ مقرر کرلی جائے۔

دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔