پاکستان

بچی حوالگی کیسں: کم سن لڑکی گجرات سے بازیابی کے بعد والدہ کے حوالے

اسلام آباد کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بچی کی والدہ سحرش بتول کی درخواست پر سماعت کی۔

کم سن بچی حوالگی کیسں میں ڈھائی سالہ بچی کو گجرات سے بازیابی کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردیا گیا۔

اسلام آباد کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بچی کی والدہ سحرش بتول کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالتی احکامات پر وفاقی پولیس نے بچی کو گجرات سے بازیاب کرکے عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے بچی کو والدہ کے حوالہ کرتے ہوئے بچی کی بازیابی کی درخواست نمٹادی۔

طلاق کے بعد سابقہ شوہر کی جانب سے ڈھائی سالہ بچی چھینے جانے کے خلاف والدہ نے درخواست دائر کر رکھی تھی۔