پاکستان

وہاڑی: شراب پارٹی میں ایک شخص کو قتل کرنے پر 9 افراد کے خلاف مقدمہ

پولیس نے مقتول کی بیٹی کی شکایت پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا اور مبینہ طور پر روپوش 9 ملزمان کی گرفتاری کے لیے متعدد چھاپے مارے گئے۔

وہاڑی پولیس نے گاؤں ڈبلیو بی 53 میں شراب کی پارٹی کے دوارن اپنے ایک ساتھی کو تشدد کرکے قتل کرنے کے الزام میں 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اسلم بھٹی نامی شخص نے اس پارٹی کا اہتمام کیا تھا، جس میں عطاء اللہ آرائیں، اصغر نذیر ورک، ساجد بھٹو کھرل، فاروق بھٹی، شکیل بھٹی، مقتول شبیر احمد پریہار اور نوید نذیر آرائیں نے شرکت کی، اس دوران نشے کی حالت میں شبیر احمد کو مبینہ طور پر ان کے ساتھیوں نے تشدد کا نشانہ کر قتل کر دیا اور لاش کو سڑک پر پھینک دیا۔

مزید ازاں، پولیس نے مقتول کی بیٹی کی شکایت پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا اور مبینہ طور پر روپوش 9 ملزمان کی گرفتاری کے لیے متعدد چھاپے مارے گئے ہیں ۔

دریں اثنا، ایک علیحدہ واقعے میں حاصل پور میں تیز رفتار ویگن کی زد میں آکر تین موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے مطابق تین موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے، جن میں 30 سالہ محمد وسیم، 25 سالہ محمد حسیب اور 23 سالہ محمد امین شامل تھے، جبکہ ویگن میں سوار 2 خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ ویگن چشتیاں سے حاصل پور جا رہی تھی،امزید بتایا کہ چشتیاں شہر کے قریب ایک پیٹرول پمپ پر گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر مخالف سمت سے آنے والے 2 موٹر سائیکل سواروں سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی، تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ڈرائیور عاصم سمیت ویگن کے 5 مسافر زخمی ہوگئے۔

مزید آزاں،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال چشتیاں منتقل کر دیا۔