کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا
آج بھی کراچی میں کہیں تیز تو کہیں درمیانےدرجے کی بارش متوقع ہے، محکمہ موسمیات
کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
ڈان نیوز کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور، ناظم آباد سائٹ، زینب مارکیٹ کے اطراف بوندا باندی ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج بھی کراچی میں کہیں تیز تو کہیں درمیانےدرجے کی بارش متوقع ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے، جنوب مغربی سمت سے10کلو میٹر فی گھنٹےکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔