پاکستان

کرک میں نامعلوم ملزمان کی پولیس وین پر فائرنگ، ایس ایچ او شہید

ایس ایچ او طارق خان تھانہ تحت نصرتی کی حدود میں معمول کے گشت پر تھے، ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی۔

خیبر پختونخوا کے کوہاٹ ڈویژن کے ضلع کرک میں پولیس وین پر فائرنگ سے تھانہ تحت نصرتی کے ایس ایچ او شہید ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ایس ایچ او طارق خان تھانہ تحت نصرتی کی حدود میں معمول کے گشت پر تھے کہ سرکی لواغر کے علاقے میں ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں پولیس ایس ایچ او طارق خان شہید ہو گئے جن کی لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔