پاکستان

ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، محمد اورنگزیب

معیشت کے لیے اچھی خبریں آنا شروع ہوئی ہیں، فچ نے پاکستان کی ریٹنگ کو بہتر کیا ہے، وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مرکزی بینک نے شرح سود میں کمی کی ہے، ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معیشت کے لیے اچھی خبریں آنا شروع ہوئی ہیں، فچ نے پاکستان کی ریٹنگ کو بہتر کیا ہے،

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو کم کیا ہے، آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام سے عالمی سطح پر اعتماد بہتر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کی سرگرمیوں کا فروغ دینا چاہتے ہیں، حکومت ایسے کاروبار میں شامل نہیں ہوگی جو کہ نجی شعبہ کرتا ہے، وزیر اعظم اس آئی ایم ایف پروگرام کو آخری پروگرام قرار دینا چاہتے ہیں۔