لائف اسٹائل

’لنڈا‘ بازار سے خریداری کرتی رہی ہوں، اسما عباس

متعدد بار لنڈا بازار جا چکی ہوں، وہاں سے سستے داموں میں اچھی چیزیں مل جاتی ہیں، لندن جانے کے لیے جیکٹس بھی لنڈے سے خریدے تھے، اداکارہ

سینیئر اداکارہ و گلوکارہ اسما عباس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ مہنگائی وجہ سے متعدد بار لنڈا بازار سے خریداری کر چکی ہیں۔

اسما عباس کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک مختصر ویڈیو میں انہیں سینیئر اداکار علی طاہر کے ہمراہ لنڈا بازار سے خریداری کا اعتراف کرتے ہوئے دیکھا جا ہے۔

اسما عباس کا کہنا تھا کہ وہ متعدد بار لنڈا بازار جا چکی ہیں اور وہ وہاں سے خریداری کرتی رہی ہیں، کیوں کہ وہاں سے سستے داموں میں اچھی چیزیں ملتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال وہ لندن جا رہی تھیں اور وہاں بہت سردیاں تھیں، اس لیے انہوں نے جیکٹس خریدنے تھے تو وہ لنڈا بازار چلی گئیں۔

اسما عباس کے مطابق چوں کہ جیکٹس بڑے مہنگے ہوتے ہیں، اس لیے انہوں نے برانڈڈ اور نئے جیکٹس خریدنے کے بجائے لنڈا بازار سے انہیں خریدنے کا فیصلہ کیا اور وہ ریڑھوں پر پڑے جیکٹس خرید کر لائیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں انتہائی سستے 500 روپے میں ایک جیکٹ ملا، انہوں نے چار مختلف رنگوں کے جیکٹس خریدے۔

وائرل کلپ میں اداکار علی طاہر نے بھی بتایا کہ وہ بھی لنڈا بازار جاتے رہتے ہیں اور عام طور پر وہ اپنی پروڈکشن کے لیے لنڈے سے چیزیں خریدتے ہیں۔

انہوں نے بھی اعتراف کیا کہ لنڈا بازار میں بہت اچھی چیزیں ملتی ہیں، وہ کراچی کے معروف زینب مارکیٹ جاتے رہتے ہیں، جہاں بہت اچھی اور سستی چیزیں ملتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ زینب مارکیٹ سے نائیٹ سوٹس سمیت دیگر چیزیں خریدتے ہیں۔

دونوں اداکاروں کی لنڈا بازار سے خریداری کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور اس پر مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ اس میں کوئی برائی یا گناہ نہیں ہے۔

خدا نے کینسر سے بچایا تو محسوس ہوا، وہ مجھ سے پیار کرتے ہیں، اسما عباس

میری موت کی افواہوں پر لوگ مجھے ہی کال کرتے ہیں، بہت شرمندگی ہوتی ہے، اسما عباس

چمکتی رنگت کے باعث صبا فیصل کا نام ٹیوب لائٹ رکھا ہے، اسما عباس