پاکستان

کراچی میں غیرقانونی انٹرسٹی بس اسٹینڈز 2 ہفتے میں ختم کرنے کا فیصلہ

پہلے مرحلے میں کینٹ، ایم اے جناح روڈ تاج کمپلیکس اور الکرم اسکوائر پر بس اڈے ختم کیے جائیں گے۔

کراچی کی انتظامیہ نے شہر میں قائم غیر قانونی انٹر سٹی بس اسٹینڈز دو ہفتے میں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کمشنر کراچی حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں کینٹ، ایم اے جناح روڈ تاج کمپلیکس اور الکرم اسکوائر پر بس اڈے ختم کیے جائیں گے۔

ان مقامات سے کراچی بس ٹرمنل سپر ہائی وے جانے کے لیے مسافروں کو شٹل سروس مہیا کی جائے گی۔

فیصلے پر عمل نہ کرنے والی بسوں کے خلاف ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور ٹریفک پولیس مل کر کارروائی کریں گے۔