پاکستان

اسلام آباد ایکسائز میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا انکشاف

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سیل نے چھاپہ مار کر اسسٹنٹ ایکسائز افسر کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے انکشاف کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سیل نے چھاپہ مار کر اسسٹنٹ ایکسائز افسر کو گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اے ای ٹی او کو ہلال احمد نے جعلی کسٹم کے کاغذات پر گاڑیاں رجسٹرڈ کی تھیں اور ایکسائز کے دفتر سے 1800 سی سی سے بڑی 6 گاڑیوں کو غیر قانونی طور پر رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سیل نے اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ ایکسائز افسر کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔