پاکستان

ملک دشمن شر پسندوں نے حکومتی تحمل کا جواب ایک بار پھر دہشتگرد بن کردیا، وزیر داخلہ بلوچستان

گوادر میں مشتعل مظاہرین کے ہاتھوں شہید ایف سی اہلکار شبیربلوچ کی نمازجنازہ ادا کردی گئی اور جسد خاکی کو تدفین کے لیے آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔

وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے کہا ہے کہ ایک بار پھر حکومت کی جانب سے برداشت کا مظاہرہ کرنے کا جواب شرپسندوں نے دہشتگرد بن کردیا، مظاہرین کا مقصد لاپتا افراد نہیں بلکہ دشمن ایجنڈ ہے۔

گوادر میں مشتعل مظاہرین کے ہاتھوں شہید ایف سی اہلکار شبیربلوچ کی نمازجنازہ ادا کردی گئی اور جسد خاکی کو تدفین کے لیے آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔

نماز جنازہ میں وزیر داخلہ بلوچستان ضیا اللہ لانگو سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر ضیا لانگو نے کہا کہ عوام اور حکومت مشکل کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر حکومت کی برداشت کا جواب شرپسندوں نے دہشت گرد بن کردیا ہے، مظاہرین کا مقصد لاپتا افراد نہیں بلکہ دشمن ایجنڈ ہے۔

قبل ازیں گوادرمیں وزیرداخلہ بلوچستان کی زیرصدارت امن وامان کا اجلاس ہوا، اجلاس میں گوادر کی مجموعی صورتحال پر تفیصلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے خطاب میں وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا گوادر میں مظاہرین منتشر ہوگئے جس کے بعد حالات معمول پرہیں، کچھ شرپسند عناصر گوادر کے حالات خراب کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شرپسندعناصروں کو مکمل ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، کسی بلیک میلنگ میں آکر قومی سلامتی داو پر نہیں لگاسکتے، احتجاج کی آڑ میں ریاستی رٹ کو چیلنج اور املاک کو نقصان پہنچانےکی اجازت نہیں دے سکتے۔