کاروبار

خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت

کنویں سے یومیہ 20 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور 250 بیرل خام تیل ملے گا، پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ

ہنگری کی آئل اینڈ گیس پبلک لمیٹڈ کمپنی (ایم او ایل) نے خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کیے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ہنگری کی آئل اینڈ گیس پبلک لمیٹڈ کمپنی ایم او ایل گروپ نے خیبر پختونخوا میں ٹی اے ایل بلاک میں رازگیر ون کنویں کی کھدائی کے دوران تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کیے ہیں۔

پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ (پی او ایل) نے رپورٹ کیا کہ کنویں سے یومیہ 20 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ (ایم ایم ایس سی ایف) گیس ملے گی اور یومیہ 250 بیرل خام تیل ملے گا، کنویں میں پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کا پری کمرشلٹی ورکنگ انٹرسٹ 25 فیصد ہے۔