پاکستان

نوشہرہ: کوئلے کی کان میں گیس کا دھماکا، تین مزدور جاں بحق

نوشہرہ کے علاقے دروازگئی میں کان کنی کے دوران گیس کا دھماکا ہوا جس سے تین افراد کان میں دب گئے جن کی لاشوں کو نکال لیا گیا۔

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں کوئلہ کی کان میں گیس کے دھماکے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق نوشہرہ کے علاقے دروازگئی میں کان کنی کے دوران گیس کا دھماکا ہوا جس سے تین افراد کان میں دب گئے جن کی لاشوں کو نکال لیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے تینوں افراد تعلق شانگلہ سے ہے جن کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بعدازاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو آبائی گاؤں روانہ کر دیا گیا۔