پاکستان

پولیس پر حملہ کیس: چوہدری پرویز الٰہی کے ملازمین کیخلاف کارروائی کا آغاز

انسداد دہشت گردی عدالت نے پرویز الٰہی کی گرفتاری کے دوران پیٹرول بم اور اہلکاروں پر تشدد کے مقدمے میں نامزد 15 ملزمان کو حاضری مکمل کروانے کی ہدایت کردی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہی کی گرفتاری کے دوران پیٹرول بم اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ملازم ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں پرویز الہی کی گرفتاری کے دوران پیٹرول بم اور اہلکاروں پر تشدد کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے نامزد 15 ملزمان کےخلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان کو حاضری مکمل کروانے کی ہدایت کردی۔

ملزمان پر کار سرکار میں مداخلت٫ پولیس پر حملے اور پیٹرول بم پھینکے کا الزام ہے۔

ملزمان میں پرویز الہی کے باورچی، ڈرائیورز اور سیکیورٹی گارڈز سمیت دیگر شامل ہیں، ملزمان کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔