پاکستان

پشاور: مشتعل مظاہرین کا گرڈ اسٹیشن پر حملہ، زبردستی بجلی بحال کرا دی

مظاہرین نے بزور طاقت گلوزئی اور محمد زئی فیڈر کھلوائے اور مذکورہ فیڈرز پر لوڈ منیجمنٹ کم کرنے کے لیے پیسکو کے عملے پردباؤ ڈالا، ترجمان پیسکو

پشاور میں دلہ زاک گرڈ اسٹیشن پر مشتعل مظاہرین نے دھاوا بول کر گرڈ اسٹیشن میں نصب فیڈرز سے زبردستی بجلی بحال کروادی۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی(پیسکو) نے بتایا کہ 1200 سے زائد مشتعل مظاہرین زبردستی گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے بزور طاقت گلوزئی اور محمد زئی فیڈر کھلوائے اور مذکورہ فیڈرز پر لوڈ منیجمنٹ کم کرنے کے لیے پیسکو کے عملے پردباؤ ڈالا۔

ترجمان نے بتایا کہ گلوزئی فیڈر پر لائن لاسز 80 فیصد جبکہ محمد زئی فیڈر پر لاسز 72 فیصد ہیں اور لائن لاسز کی زیادتی کے باعث مذکورہ فیڈرزپر لوڈ منیجمنٹ کی جاتی ہے۔

پولیس نے واقعے پر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔