دنیا

امریکا: جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ کے ایکسیلیٹر میں آگ لگ گئی، 9 افراد زخمی

نیویارک فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق بدھ کی صبح 7 بجے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ کے ٹرمینل نمبر 8 میں یہ واقعہ پیش آیا۔

امریکی شہر نیویارک کے جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 8 کے ایکسیلیٹر میں آگ لگ گئی جس کے باعث ایئرپورٹ کا آپریشن متاثر ہوا۔

نیویارک فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق بدھ کی صبح 7 بجے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ کے ٹرمینل نمبر 8 میں یہ واقعہ پیش آیا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا کہ آگ لگنے سے 9 افراد متاثر ہوئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

آتشزدگی کے بعد 960 افراد کو دوسرے ٹرمینل منتقل کردیا گیا۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے ٹرمینل کو کلیئر کرکے آپریشنز بحال کردیا۔

واضح رہے کہ نیویارک کا جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ ملک کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں سے ایک ہے اور اس کے ٹرمینل نمبر آٹھ پر اہم ایئرلائنز کے طیارے کھڑے ہوتے ہیں جن میں امریکن ایئر لائنز، برٹش ایئرویز، کیتھی پیسیفک اور قنطاس شامل ہیں۔