چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا ثالثی کے ذریعے مقدمات نمٹانے پر زور
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں زیر التوا کیسز میں کمی لانے اور بڑھتے کیسز پر قابو پانے پر غور کیا گیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ثالثی کے ذریعے مقدمات نمٹانے پر زور دیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں زیر التوا کیسز میں کمی لانے اور بڑھتے کیسز پر قابو پانے پر غور کیا گیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ محمد شفیع صدیقی کا کہنا تھا کہ سیشن ججز تمام ججوں میں کیسز برابر برابر تقسیم کریں، تاکہ کسی ایک پر بوجھ نہ بڑھے۔
اجلاس میں جسٹس محمد شفیع صدیقی نے فیملی کیسز پری ٹرائل کے مرحلے پر ثالثی کے ذریعے نمٹانے پر بھی زور دیا۔