اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں بچوں کو کھانا فراہمی کے پروگرام کی تیاری مکمل
اسلام آباد میں پرائم منسٹر اسکول میلز پروگرام کا آغاز 5 اگست سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع
اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں بچوں کو کھانا فراہمی کے وزیر اعظم پروگرام کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پرائم منسٹر اسکول میلز پروگرام کا آغاز 5 اگست سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پروگرام کے تحت اسلام آباد کے 200 سرکاری پرائمری اسکولوں کے 57 ہزار طلبہ مستفید ہوں گے۔
پروگرام کا مقصد اسکولوں سے باہر بچوں کو اسکولوں میں لانا، حاضری کو بہتر بنانا ہے۔
پروگرام کے تحت باڈی ماس انڈیکس کے ذریعے بہتر صحت اور غذائیت کو فروغ دیا جائے گا۔
پروگرام کے تحت طلبہ کو غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کیا جائے گا۔