کراچی: قتل کیس میں 4 مجرمان کو سزائے موت سنادی گئی
عدالت میں عینی شاہد کے علاوہ ملزمان کے خلاف ٹھوس ثبوت بھی پیش کیے گئے۔
کراچی کی ماتحت عدالت نے قتل کیس میں 4 مجرمان کو سزائے موت اور ایک، ایک لاکھ روپے فی کس ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق دوران سماعت وکیل اشرف بھٹی نے مؤقف اپنایا کہ مقتول کی بیوی نے ملزمان کو فائر کرتے دیکھا تھا، عدالت میں ملزمان کے خلاف ٹھوس ثبوت بھی پیش کیے گئے۔
عدالت نے ثبوتوں کی روشنی میں 4 مجرمان کو سزائے موت اور ایک، ایک لاکھ روپے فی کس ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔
ملزمان کو کورنگی پولیس نے گرفتارکیا تھا۔