پاکستان

پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان جاری معاہدوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکی سفیر

پاک امریکا تعلقات صرف سیکیورٹی تک محدود نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان دیگر شعبوں میں بھی تعاون ہورہا ہے، ڈونلڈ بلوم کی اسلام آباد میں نجی تھنک ٹینک سے گفتگو

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ امریکا، پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کے درمیان جاری معاہدوں کی حمایت کرتا ہے۔

امریکی سفیر نے اسلام آباد میں ایک نجی تھینک ٹینک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہدہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں لازوال ہیں، امریکا دہشت گردری کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں کو انصاف اور سیکیورٹی کی فراہمی پروگرام کے لیے امریکا ایک ارب ڈالر فراہم کر رہا ہے، پاکستان اور امریکا مشترکہ طور پر افغان مہاجرین اور سیاسی پناہ گزینوں کی معاونت کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات صرف سیکیورٹی تک محدود نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان دیگر شعبوں میں بھی تعاون ہورہا ہے، امریکا نے پاکستان میں قدرتی آفات، سیلابوں اور معاشی استحکام میں معاونت فراہم کیا ہے۔

امریکی سفیر نے کہا کہ گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان تجارت حجم نو ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیْ امریکا پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری معاہدوں کی حمایت کرتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ منگلا ڈیم کو جدید خطوط پر استوار کررہے ہیں اور دو سو پچاس ملین ڈالر صاف پانی کی فراہمی میں لگا رہے ہیں۔