پاکستان

کراچی میں آج بھی ہلکی بارش کی پیش گوئی

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، محکمہ موسمیات

کراچی میں آج بھی ہلکی بارش اور بوندا باندی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آج بھی موسم گرم اورمرطوب رہے گا، آج دن میں بھی مطلع ابر آلود اور جزوی ابر آلود رہے گا۔

مزید بتایا کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ دن میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔