پاکستان

کے الیکٹرک کی دو ماہ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواست

درخواست کی منظوری سے کے الیکٹرک صارفین پر 10 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

کے الیکٹرک نے دو ماہ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق کے الیکٹرک نے درخواست میں مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 53 پیسے فی یونٹ اور جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 92 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا ہے۔

نیپرا، کے الیکٹرک کی درخواست پر 30 جولائی کو سماعت کرے گا۔

درخواست کی منظوری سے کے الیکٹرک صارفین پر 10 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔