پاکستان

حکومت پنجاب نے صنم جاوید کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی۔

حکومت پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے 10 جولائی کو صنم جاوید کو گوجرانوالہ مقدمے سے ڈسچارج کر دیا تھا۔

جسٹس اسجد جاوید گھرال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے صنم جاوید کی گوجرانوالہ مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل پر سماعت کرتے ہوئے درخواست منظور کی تھی۔

صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیے تھے۔

یاد رہے کہ صنم جاوید نے انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانولہ کے جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔